جلالپور شریفاہم خبریں

رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل سٹاف کی بے حسی، مریض ذلیل وخوار

جلالپورشریف: رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل سٹاف کی بے حسی،مریض روزانہ کی بنیاد پر ذلیل وخوارہو رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں۔ بچہ سخت بخارمیں مبتلاہے صبح نوبجے سے پرچی لئے ڈاکٹر صاحبان کا سیٹ پر آنے کیلئے انتظارکررہا ہوں۔والد نسیم شہزاد
تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل سٹاف کی بے حسی روزانہ کی بنیاد پر مریض ذلیل وخوارہو رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ۔ بچہ سخت بخارمیں مبتلاہے صبح نوبجے سے پرچی لئے ڈاکٹر صاحبان کا سیٹ پر آنے کیلئے انتظارکررہا ہوں۔ بچے کے والد کا موقف
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول بنا رکھا ہے کیونکہ رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور شریف میں تعینات تقریباََ تمام عملہ لوکل ہونے کی وجہ سے حاضری لگا کر سارا دن اپنی سیٹوں سے غائب رہتا ہے جبکہ سپورٹنگ سٹاف جو کہ زیادہ ترسیاسی بنیادیوں پر بھرتی ہوا ہے جن میں نائب قاصد ،سیکورٹی گارڈ ،مالی توہسپتال میں نظرہی نہیں آتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دوسراعملہ جس میں ڈاکٹر ز اورپیرامیڈیکل سٹاف کے علاوہ کلرک شامل ہیں وہ سارا سارا دن موبائل پر انٹرنیٹ کے مزے لے رہا ہوتے ہیں یا پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ گپ شپ میں ٹی بریک انجوائے کر رہے ہوتے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی طرف سے موبائل کے استعمال پر پابندی کے باوجود ہسپتال کا سارا عملہ دھڑلے سے موبائل استعمال کرتا دیکھائی دیتا ہے کیارورل ہیلتھ سنٹرجلالپورشریف کاعملہ موبائل استعمال کرنے کی تنخواہ لیتا ہے۔ایسے کام چورعملہ کو فی الفورضلع بدرکیاجانا چاہئے کیونکہ اس بداخلاق اورکام چورعملہ وجہ شریف النفس شہریوں نے رورل ہیلتھ سنٹر علاج کیلئے آنا چھوڑدیا ہے ۔
والد نسیم شہزادنے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فوادحسین ، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد ،ڈی سی جہلم انور سیف جپہ اورسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button