چیئرمین میاں محمد بخش ٹرسٹ چوہدری مشتا ق حسین برگٹ کی نماز جنازہ دھنیالہ میں ادا کر دی گئی

0

دینہ: چیئرمین میاں محمد بخش ٹرسٹ چوہدری مشتا ق حسین برگٹ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں دھنیالہ میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی عوام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ،نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے جسد خاکی کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ، چیئرمین میاں محمد بخش ٹرسٹ دھنیالہ وایس ایس پی ریٹائرڈ چوہدری مشتاق حسین برگٹ جو کہ طویل عرصہ سے علیل ہونے کے باوجود بخش ہسپتال جیسے میگا پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد بھی اس کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں تھے گزشتہ روز شدید علالت کی وجہ سے انتقال کر گئے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

چوہدری مشتاق حسین برگٹ مرحوم کی نمازجنازہ 8 جنوری سہ پہر تین بجے ان کے آبائی گاؤں دھنیالہ تحصیل دینہ میں ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ معروف روحانی شخصیت پیر نذیر قاسم بوڑھا جنگل شریف نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعدا د میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشکبار تھی اور عوام کا جم غفیر تھا۔

نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری محمد اشرف،سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین،آئی جی ریلوے پاکستان مجیب الرحمن ،بریگیڈیئر بابر غنی ، بریگیڈیئر ڈاکٹر شاہد،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے خالد قریشی،،کرنل ساجد گجر بوڑھا جنگل،چوہدری غلام احمد زمرد،جوڈیشل آفیسر حسن عباس،

بریگیڈیئر (ر)ولی محمد،سابق ایم این اے راجہ اسد،سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ،جوڈیشل آفیسر حسن عباس، ایڈیٹر جنرل (ر)پاکستان چوہدری الیاس،ریٹائر سیشن جج چوہدری اسد رضا ،ڈاکٹر امجد اقبال کمشنر انکم ٹیکس،چوہدری محمد اشرف مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر،سابق ایم پی اے چوہدری سعید بوکن، ڈی پی اوجہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد، چوہدری امجد عباس، چوہدری شریف یعقوب ،حافظ اعجاز جنجوعہ،چیئرمین یونین کونسل دھنیالہ چوہدری جعفر، میاں ندیم اکبر، میاں خضر حیات،کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ چوہدری مشتاق حسین برگٹ مرحو م کی شخصیت کا یہ خاصا رہا کہ وہ ہر کسی کے کام آتے تھے اور اپنی زندگی کے آخری سالوں میں اپنے آبائی گاؤں دھنیالہ میں بین الاقوامی معیار کا بخش ہسپتال تعمیر کروایا جسے صوفی شاعر میاں محمد بخش ؒعارف کھڑی کے نام سے منسوب کیا ،جو کہ نہ صرف جہلم بلکہ دینہ ،میر پور ،سرائے عالمگیر کے عوام کے لیے بھی بین الاقوامی طبی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.