ڈومیلی

پاکستانی افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ڈومیلی میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی

ڈومیلی: سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں ایم پی اے راجہ یاور کمال کے بھائی راجہ یاسرکمال کی زیر قیادت پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی،ریلی ڈومیلی شہر سے شروع ہوکر بس اسٹینڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔
راجہ یاسر کمال کیساتھ راجہ عادل اور ظفر شاہ بھی ہمراہ تھے،ریلی میں بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے ،ریلی میں موٹر سائیکلوںکی بڑی تعداد موجود تھی ،انکے علاوہ ریلی میں سیاسی وسماجی شخصیت سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ریلی کو کامیاب بنایا۔
راجہ یاسر کمال نے خطاب میں کہاکہ میں سب بھائیوں بزرگوں نوجوانوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ایک آواز پر گھروں سے باہرنکلے اور افواج پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی مکمل تائید کرتے ہیںریاست ہوگی تو سیاست بھی ہوگی،اورلارڈمیکالے کے کالے قانون اور اسکی باقیات کے کالے فیصلے کو بحیثیت مسلمان مسترد کرتے ہیں،ہم کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button