حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایات جاری کردیں

0

سوہاوہ: حکومت نے ضلع جہلم سمیت ملک بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ معلومات افشا کرنے پر کارروائی کی بھی نوید سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاذ کرنے کے لئے حکومت نے جہلم سمیت ملک بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو حکم نامے جاری کر دئیے ۔ 30 ستمبر تک معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معلومات افشا کرنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم ایسٹ ریکوری یونٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنروں کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ 30 ستمبر تک بے نامی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں اور خفیہ معلومات کسی طور پر بھی متعلقہ لوگوں سے شیئر نہ کریں، بصورت دیگر متعلقہ افسران کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.