چوٹالہ، خورد اور سیلہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، میاں خالد محمود

0

جہلم: ضلع جہلم میں چوٹالہ، خورد، اور سیلہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ،اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم او اور ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے 57 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ 30 گائے بھینسوں اور 140 دیگر گھریلو جانوروں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر برائے پی ڈی ایم اے میاں خالد محمود نے ڈی سی کمپلیکس جہلم میں موجودہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے بتایا ہے کہ سیلاب کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ضلع بھر میں الرٹ رہیں، جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسکول اور مختلف مرکز صحت میں امدادی کیمپ بھی لگائے تحصیل جہلم، دینہ اور پنڈدادنخان میں 23 امدادی کیمپ قائم کیے گئے ۔

انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر فصیل نے میٹنگ میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں 21 ڈیرہ جات، 1800 ایکڑ زرعی اراضی پر سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر محکموں نے مل کر کام کرتے ہوئے جانی نقصان ہونے سے بچایا ہے ۔

اجلاس میں اے سی جہلم فیضان احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد صبورثاقب، انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل محمود، ایس ای ڈاکٹر آفتاب، ایکسین واپڈا عبدلماجد، نمائدہ سول ڈیفینس توقیر حیدر، نمائندہ اسپیشل برانچ جہلم اور دیگر افسران موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.