جہلم

گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ میں تقریب تقسیم انعامات و پروفیسر پرویز اقبال ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

جہلم: گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ میں تقریب تقسیم انعامات و پروفیسر پرویز اقبال ایوارڈ مہمان خصوصی پروفیسر ملک پرویز اقبال ، سابق پرنسپل کالج ہذاپروفیسر چوہدری محمد نذیر ، سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم، زیر سرپرستی پروفیسر زاہد حسین ساہی زیر صدارت پروفیسر حبیب الرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جہلم دیگر مہمانانِ گرامی پروفیسر ارشد محمود شاہد ،پرنسپل گورنمنٹ کالج سرائے عالمگیر ، پروفیسر سعیداختر ، سابق پرنسپل جی ٹی روڈکالج پروفیسر محمد اکرم مدنی ، ڈاکٹر شاہد تنویر جنرل سیکرٹری سی ڈی سی جہلم تبسم شاہین ڈار، عامر میر مٹھو، محمد شہزاد وارثی سابق طالبعلم، پروفیسر محمد عارف گوندل ، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج جہلم پروفیسر چوہدری قدرت علی سابق پرنسپل ایلیمنٹری کالج جہلم نے شرکت کی۔ انعامات حاصل کرنے والے طلبہ امتحان2019 اول ، دوم ، سوم ، ایف اے ، ایف ایس سی ، اول ، فراز اختردوم، جاسم علی بٹ، سوم عمیرامین ، بی اے / بی ایس ایس غلام شاکر اول، زیشان تنویر دوم، اور مدثر احمد سوم پوزیشن ، پروفیسر زاہد حسین ساہی ، پرنسپل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کالج کی کارکردگی اور اساتذہ و طلبہ کی اعلیٰ کارکردگی و نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کالج میں اس سال بی ایس فزکس کی کلاسسز کا آغاذ کرایا جائیگا۔اسلامیات، بیالوجی ، شماریات اور انگلش میں بی ایس کلاسز کی بھی جلد منظوری لے لی جائیگی۔ تبسم شاہین ڈارکو 8 پنکھے ،ڈاکٹر شاہد تنویر کو 10 پنکھوں کا عطیہ پیش کرنے پر شیلڈز پیش کیں، دیگرمعززمہمانوں کو بھی تحائف پیش کئے گئے ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر عاشق حسین چوہدری نے ادا کئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button