پنڈدادنخاناہم خبریں

حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اصل تبدیلی نواز شریف لے کر آئیں گے۔ سید زاہد حسین شیرازی

پنڈدادنخان:حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اصل تبدیلی نواز شریف لے کر آئیں گے، مہنگائی غربت اور بے روزگاری موجودہ حکومت کا تحفہ ہیں، تحصیل پنڈدادنخان کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے

ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم معروف سماجی رہنما کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی نے کھیوڑہ میں چوہان اور اعوان برادری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہان اور اعوان برادری کے مشکور ہیں جنھوں نے ہماری قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ کھیوڑہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے جس کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

سید زاہد حسین شیرازی نے کہا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ غربت، بے روزگاری، مہنگائی موجودہ حکومت کا پاکستانی عوام کیلئے تحفہ ہیں، حکومت نے لفظ تبدیلی کو بھی گالی بنا دیا ہے۔ اصل تبدیلی میاں نواز شریف لے کر آئیں گے۔

چوہان اور اعوان برادری کھیوڑہ نے سید زاہد شیرازی کی کوششوں سے باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس، معروف سماجی مسلم لیگی رہنما سابقہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد رمضان جانی، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن واجد چوہان، ملک زاہد کھیوڑہ، امیر مختار سمیت چوہان /اعوان برادری کے علاوہ کھیوڑہ سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button