جہلم

سفید چھڑی برائے نابینا افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے جہلم میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

جہلم: سفید چھڑی برائے نابینا افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ روہتاس اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس مومن اور جہلم لائنز کلب کے اشتراک سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر چوہدری واجد مہمان خصوصی تھے۔

دیگر مہمانان میں جہلم لائنز کلب کے صدر چوہدری شریف، صدرجہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا عامرکیانی ، سینئر جرنلسٹ اور سوشل ورکر چوہدری سہیل عزیز، ریجنل کو ارڈینیٹر جبران جاوید اور صحافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ عزیز اللہ خان سنبل، چوہدری مدثر، نذیر احمد چوہدری ، سوشل ویلفیئر آفیسر سجاد حسین اور دیگر سٹاف بطور میز بان شریک تھے۔

چوہدری واجد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ عزیز اللہ خان سنبل ، چوہدری نذیرا احمد اور دیگر افراد نے سفید چھڑی کے تحفظ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفید چھڑی صرف چھڑی ہی نہیں بلکہ نا بینا افراد کے احساسات ‘ جذبات کی علامت اور اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ابھی تک وہ حساسیت موجود نہیں جس کی ضرورت ہے۔

مقررین نے کہا کہ یہ دن منانے کا فائدہ اس صورت میں جاذب نظر ہو گا جب آپ لوگ معذور افراد پر ترس کھانے ، انہیں ناکارہ سمجھنے اور معاشرہ پر بوجھ نہیں بلکہ کامیابی سے ملکی ضروریات اور ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ معذور افراد کیلئے مختص کوٹہ 3 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کیا جائے تاکہ بے روزگاری اور عدم توجہ سے یہ ملازمت اور دیگر سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس موقع پر والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے مسز جواد احمد نے کہا کہ جس احسن انداز میں ادارہ بچوں کی خدمت اور بحالی کے حوالے سے کام کر رہا ہے وہ لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے اساتذہ کرام اور دیگر سٹاف کی کارکردگی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام اور دیگر ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر کی سرپرستی میں جس لگن سے کام کررہے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔

چوہدری سہیل عزیز نے کہا کہ ہم ان بچوں کی جو خدمت کر رہے ہیں۔ وہ ان پر احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے جو ہم اپنی بساطِ کے مطابق مستقبلِ میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

چوہدری واجد ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر نے کہا کہ ان بچوں کے معذوری سرٹیفکیٹ اور دیگر امور میں ہمارا تعاون جاری رہے گا۔ یہ بچے۔ معذور نہیں بلکہ اللہ نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ معاشرے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار احسن انداز میں پیش کر رہے ہیں۔

ادارہ کے سربراہ عزیز اللہ خان سنبل تمام مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خصوصی بچوں کی ہر ضرورت پوری کرنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر بچوں نے ویلکم ‘ ملی نغمے اور ترانے پیش کیے جسے تمام افراد نے سراہا۔

موقع کی مناسبت سے مقررین نے چوہدری فضل حسین ‘ چیئرمین الغنی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بچوں کو سامنے رکھ کر اپنی ذاتی زمین پر خطیر رقم سے ادارہ کی عمارت تعمیر کی جسے تمام سٹاف قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مقررین نے اس امر کا اعادہ کیا کی معذور بچوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے پر ممکن پیش رفت جاری رہے گی۔اس دوران بچوں کیلئے کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے سے ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button