جہلماہم خبریں

فیصل واوڈا کو سینٹ کا ٹکٹ دینا قانون کے مراحل کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: فیصل واوڈا کو دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے خود اپنی حیثیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، جن پر دوہری شہریت کا کیس عدالت میں اور اب پھر سینٹ کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دبنگ بولنے والا فیصل واوڈا چائیے لیکن تمام قانونی اور آہنی تقاضے پورے کرنے کی ضرورت ہے، کیا وہ آئین کے آرٹیکل 62/63 پر پورے اترتے ہیں؟۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ فیصل واڈا کو سینٹ کا ٹکٹ دینا قانون کے مراحل کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، پی پی پی انشاء اللہ اپنی متوقع سیٹیں لینے کی پوزیشن میں ہے اور یوسف رضا گیلانی کی اسلام باد بھی میں کامیابی کے بعد وہ سینٹ کے چیئرمین بن سکتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت اور شفاف الیکشن پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر تنقید کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد پارٹی ہے جو عوامی پارٹی ہے اور غریب عوام کا درد رکھتی ہے اور بیروزگاری مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کی مشکلات حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button