جہلم

عید الاضحیٰ؛ کنٹوٹمنٹ بورڈ کے تمام علاقوں میں خصوصی صفائی کی مہم شروع کی گئی ہے۔ غلام محمد ابڑو

جہلم (نعیم اختر بھٹی) کنٹوٹمنٹ بورڈ کے سی ای او غلام محمد ابڑونے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر کنٹوٹمنٹ بورڈ کے تمام علاقوں میں خصوصی صفائی کی مہم شروع کی گئی ہے، رہائشوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بات انھوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں پبلک ہیلتھ افیسر،سینیٹری انسپکٹر سمیت ممبران نے بھی شرکت کی۔ غلام محمد ابڑو نے کہا کہ کینٹ بورڈ کے علاقوں میں، لالہ راز کالونی، گل افشاں کالونی اورانسائڈ کینٹ ایریا میں 5 مقام پر شہریوں کی سہولت کیلئے قربانی کے لئے مخصوص جگہ بنائی گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ مخصوص جگہوں پر بیٹھنے کا انتظام، پانی کی سہولت،سایہ کی جگہ اور دیگر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہدایات پر عمل کرنے کے لئے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ عید کے 3 دن میں صبح 7 سے رات 10 بجے تک قربانی کی مخصوص جگہوں پر حاضر رہے گاجو صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے گا اور تمام رہائشوں کو اپیل ہے کہ وہ حکومتی ایس او پی پر عمل درآمدکرئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close