جہلم

میونسپل کارپوریشن جہلم کی انتظامیہ شہری علاقوں سے مال مویشی کے باڑوں کے خاتمے میں بری طرح ناکام

جہلم: میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ شہری علاقوں سے مال مویشی کے باڑوں کے خاتمے میں بری طرح ناکام، اندرون شہر کے گلی محلے گندگی سے اٹ گئے ، بزرگ او رمعصوم بچے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، ڈپٹی کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور مضافاتی علاقوں میں قائم مویشیوں کے باڑوں کی وجہ سے گندگی ،بدبو سے رہائشیوں کا سانس لینا دوبھرہوچکا ہے ۔ ضلعی حکومت شہری علاقوں میں بھینسوں سمیت ہر قسم کے مویشی باڑوں کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے ۔

میونسپل کارپوریشن کی حدود محلہ سلیمان پارس، باغ محلہ ، ٹویہ محلہ ، شمالی محلہ ، مشین محلہ،بلال ٹاؤن، کریم پورہ ، اسلام پورہ، محمودہ آباد، روہتاس روڈ، جادہ،کالا گجراں، کشمیر کالونی سمیت دیگر علاقوں میں قائم باڑوں کو ختم کروانے بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مویشی مالکان کو نوٹس جاری کروائے کہ مویشیوں کے باڑوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں ، ڈپٹی کمشنر کی تبدیلی کے ساتھ ہی ان کی پالیسیوں کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، جس کیوجہ سے شہری جانوروں کی غلاظت کیوجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

شہریوں کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیاہے کہ اندرون شہر اور ملحقہ آبادیوں میں قائم مویشی باڑوں کے خاتمے کے لئے میونسپل کارپوریشن کی متعلقہ برانچ کے ذمہ داران کو پابند بنایاجائے کے مویشیوں کے مالکان کو ویران جگہ منتقل کریں تاکہ بزرگ شہری اور بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button