ڈاکٹر مدثر حسین دوبارہ ایم ایس او سول ہسپتال کھیوڑہ تعینات، شہریوں کا ڈاکٹر مدثر کا والہانہ استقبال

0

کھیوڑہ: ڈاکٹر مدثر حسین کی دوبارہ سول ہسپتال کھیوڑہ میں ٹرانسفر ہو گئی، ڈاکٹر مدثر کا ہسپتال پہنچنے پر شہریوں نے والہانہ استقبال کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور ہار پہنا کر ویلکم کیا، شہریوں میں خوشی کی لہر، عوامی سماجی و سیاسی حلقوں نے ڈاکٹر مدثر کی تعیناتی پرچوہدری فواد حسین کا بھرپور شکریہ ادا کیا، رہنما پی ٹی آئی ملک عبید انوار راجہ صفدر شمی و دیگر شہریوں نے ویلکم کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مدثر حسین کھیوڑہ سول ہسپتال میں بطور ایس ایم او ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے سی او ہیلتھ جہلم نے ان کو احکامات جاری کیے کہ آپ واپس ساؤوال ہسپتال چارج لے لیں جس پر ڈاکٹر مدثر نے ساؤوال ہسپتال کا چارج لے لیا۔

ان کے سول ہسپتال کھیوڑہ سے جانے کے بعد شہریوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بتایا کہ ڈاکٹر مدثر ہمارے شہریوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتا تھا اور ایک ملن ساز شخصیت ہے ہم آپ سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر مدثر حسین کی دوبارہ ٹرانسفر کی جائے۔

چوہدری فواد حسین نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو احکامات جاری کیے کہ ڈاکٹر مدثر حسین کے ٹرانسفر آرڈر کھیوڑہ سول ہسپتال کیے جائیں۔

ڈاکٹر مدثر کا کھیوڑہ سول ہسپتال میں دوبارہ پہنچنے پر رہنما پی ٹی آئی ملک عبیدانوار راجہ صفدر شمی ملک عظیم شاہد ملک وسیم ملک فہیم ممتاز و دیگر شہریوں نے بھر پور استقبال کرتے ہوئے ویلکم کیا۔

ڈاکٹر مدثر انتہائی شریف النفس انسان اور ملن ساز شخصیت ہیں اور ہسپتال میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوشگوار رویے کے ساتھ پیش آتے ہیں اگر دوائی ہسپتال میں موجود نہ ہو تو اپنی ذاتی جیب سے مریض کو خرید کر دیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.