جہلم

سود مافیا کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پولیس کارروائی کرے۔ حافظ ابرار احمد، خورشید

جہلم: محمدی چوک محلہ چشتیاں کے رہائشی حافظ ابرار احمد ، خورشید ولد محمد خورشید (مرحوم) نے ڈی پی او جہلم کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ صبیح الدین ولد ظہیر الدین بابر ساکن محلہ چشتیا ں گلی نمبر3 سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ حراساں کر رہا ہے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ، ابرار احمد نے موقف اختیار کیا کہ الزام علیہ بحیثت کارندہ رضوان الیاس ولد مرزا محمد الیاس کی جانب سے سائل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے اور سائل کو کہا جا رہاہے کہ اس کے بھی لاکھوں رو پے وقاراحمد کے ذمے واجب الادا ہیں انہوں نے کہا کہ 03004716442 اور 03074271530 سے میرے ذاتی موبائل فون نمبر 03045131280 پر دھمکی آمیز کال کرکے کہا گیا کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن سے بول رہا ہوں آپ اور آپکا بھائی وقار احمد کو ساتھ لیکر تھانے پیش ہوں میں ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن بول رہا ہوں رضوان الیاس اور صبیح الدین وغیرہ جو کہ گروپ ہے اور سود کا کارروبار کرتے ہیں سادہ لوح افراد کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں اور ان سے رقومات سود کی مد میں وصول کرتے ہیں جو کہ ایک سنگین جرم ہے متاثرہ شخص حافظ ابراراحمد نے کہا کہ مختلف ٹیلیفون نمبرز کے زریعے سائل اور اس کے بھائیوں اہل خانہ کو حراساں کیا جا رہاہے جبکہ ہماری درخواست پر انکوائری ہو رہی ہے رضوان الیاس کی درخواست بھی ابھی زیر سماعت ہے ، میرے والد کے موت کے ذمہ دار بھی الزام علیہان مندرجہ بالا ہیں جنہوں نے والد مرحوم کو مختلف دھمکیاں دیکر پریشان کیا اور دوران انکوائری دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے ، ہماری درخواست پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں انصاف مہیا کیاجائے تاکہ سائل اور سائل کے اہلخانہ بلا خوف و خطر زندگیاں گزار سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button