جہلم

پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی سرکاری رنگ میں رنگ گئی، مخصوص ہوٹل ٹارگٹ، باقیوں کو کھلی چھٹی

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی سرکاری رنگ میں رنگ گئی، مخصوص ہوٹل ٹارگٹ ، باقیوں کو کھلی چھٹی ، شہر کے مرکز کو چھوڑ کر دیہاتوں پر یلغار ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے بھی روایتی سرکاری اداروں کا روپ دھارتے ہوئے اپنے فرائض سے غفلت برتنا شروع کر دی ہے جہلم شہر کے مرکز شاندار چوک، تحصیل روڈ ، ریلوے روڈ جہاں کھانے پینے کی اشیاء کی نوے فیصد دکانیں اور ہوٹل موجود ہیں یہ ایریا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے جبکہ دیہاتی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے ڈھابوں اور چائے خانوں کو جرمانہ اور سزاوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ہوٹل مالکان نے بتایا کہ ہم غریب لوگ سارے دن میں چند سو روپے کماتے ہیں جس سے اپنی گزر اوقات کرتے ہیں لیکن پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انچارج ڈاکٹر اکمل نامی شخص آئے روزہمیں تنگ کرتا ہے اور بغیر کسی وجہ کے بھاری جرمانے عائد کردیتا ہے جبکہ بڑے ہوٹلز ، اور اشیائے خوردونوش بیچنے والوں بااثر افراد کو کھلی چھٹی دی گئی ہے۔

ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلی حکا م غریب ہوٹل اور چائے خانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے والے عملہ کی باز پرس کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button