دارلعلوم انجمن تعلیم السلام برانچ نمبر 1 جہلم کینٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

0

جہلم: سید خلیل حسین کاظمی کی سرپرستی میں دارلعلوم انجمن تعلیم السلام برانچ نمبر 1 بمقام ڈھوک وہاب دین جہلم کینٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، افتتاحی تقریب کے حوالے سے ذکر خیر الانام صلی اللہ علیہ وسلم محفل کا انعقاد ہوا جس میں مقامی علما و مشائخ سمیت اہل علاقہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر علما کرام نے سید خلیل حسین کاظمی کی مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سید خلیل حسین کاظمی اس سے قبل شمالی محلہ جہلم میں ایک مدرسہ 1957 سے چلا رہے ہیں جس کی بنیاد ان کے والد محترم سید فدا حسین کاظمی راجوری علیہ رحمہ نے رکھی تھی اور اس کے بعد آج چوہدری خادم حسین کھٹانہ راجہ خالد الیاس صوبیدار فرزند صاحب کی خصوصی کاوش سے مدرسہ تعلیم السلام کی اس برانچ کا افتتاح بھی کیا جا رہا ہے جس کی بھاگ دوڑ بھی سید خلیل حسین کاظمی سنبھالیں گے۔

اس موقع پر خصوصی خطاب پروفیسر علامہ ثنا اللہ تنویر نے کیا انہوں نے علم دین سیکھنے اور سکھانے کی فضیلت بیان کی اور اہل علاقہ کو مدرسہ سے تعلق رکھنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر علامہ انعام اللہ جلالی، علامہ قاری ذوالقرنین جاوید،علامہ قاری عبدالباسط، علامہ عبدالوحید کاظمی، علامہ ثاقب بخاری، علامہ ناصر جہلم کے معروف نعت خواں منصف معروف،فیض رسول نقشبندی، سید شکیل حسین کاظمی،فقیر اللہ منہاس زاہد محمود جرال،عمیر جرال، سلطان رضوی، شبر رضوی، سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.