جہلم

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے آفیسرز کی پھرتیاں، ریٹائرڈ کلرک کے پھر سے ڈیلی ویجز کے آرڈرز جاری

جہلم: سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے آفیسرز کی پُھرتیاں، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے اپنے ریٹائرڈ کلرک کے پھر سے 3 ماہ کے لیے ڈیلی ویجز کے آرڈرز کر دیئے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے ریٹائرڈ حنیف نامی کلرک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ڈیپارٹمنٹ کے جوڑوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے آفیسرز نے اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوا ہے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے ڈیپارٹمنٹ سے ریٹارئرڈ حنیف نامی کلرک کے پھر سے 3 ماہ کے لیئے ڈیلی ویجز کے آرڈرز جاری کر دیے، حنیف نامی کلرک ریٹاٹرڈ ہونے کے بعد بھی ڈیپارٹمنٹ کے جوڑوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل آگے آئے اور ملک و قوم کے لئے مفید ثابت ہوں مگر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے نئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے اپنے ریٹائرڈ کلرک کی پھر سے 3 ماہ کے لیے ڈیلی ویجز کے آرڈر جاری کر کے اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ سابقہ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے بھی 3 ماہ کے آرڈر کیے تھے، ایک طرف پڑھی لکھی بے روزگار نوجوان نسل نوکریوں کے لیے دھکے کھا رہی ہے جبکہ دوسری طرف ایسے افسران اپنوں کو نوازنے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں۔

سیکرٹری سپورٹس، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، منسٹر سپورٹس اور متعلقہ حکومتی افسران کو چاہیے کہ وہ نوجوان نسل کو آگے آنے کا موقع دیں اور ریٹائرڈ کلرک و عملہ کی جگہ پڑھے لکھے لوگوں کو اپنا لوہا منوانے کا موقع دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button