کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں اور کباڑخانوں میں ٹائر جلانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا

0

جہلم: شہر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں اور کباڑخانوں میں جلائے جانے والے ٹائر تاریں اور فلٹر وغیرہ سے شہر میں فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

لوگوں نے شکایت کی ہے کہ محلہ اسلام پورہ ، بلال ٹاؤن، کالاگجراں ، جادہ جی ٹی روڈ، محلہ سلیمان پارس وغیر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھانے کی بجائے سینٹری ورکر آگ لگا کر گندگی کو تلف کرنے لگے جس سے بلدیہ کے ملازمین کو کام کرنے میں ریلیف مل رہا ہے اور ٹریکٹر ٹرالیوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کرنا پڑ رہی اور ڈیزل کے پیسے بھی بچ رہے ہیں ۔

کوڑا جلانے سے فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے مذکورہ بالا جگہوں سے ہر روز سینکڑوں بچے اس گندگی کے ڈھیروں پر سے گزر کرسکولوں میں جانے اور واپس آنے پر مجبور ہیں آگ جلانے کے بعد نہ صرف یہاں سے گزرنے والے خواتین و حضرات، بچوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے بلکہ گردونواح کے رہائشی کوڑے کے مستقل ڈھیروں سے پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔

کوڑا جلانے سے پیدا ہونے والے تعفن نے بھی شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے متعدد دیگر جگہوں پر بھی کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ لگا کر کم کرنے کے انوکھے طریقوں سے شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ نیز کباڑ خانوں میں بھی ٹائروں اور فلٹر زکو جلا کر لوہے کی تاریں حاصل کرنے کیلئے جو آگ لگائی جارہی ہے فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.