جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا بے قابو، مزید 58 افراد میں کوروناوائرس سے متاثر، 2 مریض انتقال کر گئے

دینہ: ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 58 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ آج مزید 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت جہلم میں 150 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 11 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 43 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 68536 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1763 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1555 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ آج مزید 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوئے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 47 اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 54343 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1271 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 38 اموات ہوئی ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ جہلم میں اب تک 3 سکول سیل کیے گئے ہیں اس کے علاوہ تحصیل دینہ میں گاؤں مفتیاں سیداں کی ایک گلی اور تحصیل پنڈ دادن خان میں محلہ شاہ پور کو سیل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جہلم میں اب تک 66 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 1858 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 1317 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button