کھیوڑہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، چیف آفیسرکی عدم دلچسپی کے سبب عملہ غیر ضروری کاموں میں مصروف

0

کھیو ڑہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر چیف آفیسرکی عدم دلچسپی کے سبب عملہ غیر ضروری کاموں میں مصروف، گلیوں میں گندگی کے ڈھیر جبکہ نالے نالیاں غلاظت سے بھری ہوئی ہیں ،بدبو کے سبب لوگوں کا گھروں کے صحن میں بیٹھنا دشوار ہو گیا ہے،انتظامیہ کے شہر کے گلی محلوں کی صفائی کا کوئی نظام ہے نہ شیڈول، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے پوری کارروائی کا عوامی مطالبہ۔

تفصیلا ت کے مطا بق سالٹ مائن کھیوڑہ جو بین الااقوامی سطح پر ایک سیاحتی شہر ہے میو نسپل کمیٹی کھیو ڑہ کے ارباب اختیار کی غفلت ،ناقص منصوبہ بندی کے باعث صحت وصفائی کے شدید مسائل سے دوچار ہو چکا ہے،میونسپل کمیٹی کا سرکاری رابطہ نمبر عرصہ دراز سے بے کار پڑا ہے ،چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے شہریوں کو کئی کئی دن چکر لگانے بروقت صفائی ستھرائی نہ ہو نے سے گلیاں نالیا ں گند سے بھری پڑی ہیںمہینے بعد منہ دیکھانے والے سینٹری ووکرز نالیوں کی غلاظت گلی میں ڈال کر غائب ہو جاتے ہیں۔

شہر کے وسط سے گزرتی مرکزی سڑک کے اطراف جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر دیکھے جا سکتے ہیں جس کی وجہ سے پورے شہر میں تعفن بدبو پھیل رہی ہے نالیو ں سے بدبودار گندا پانی گلیو ں اور سڑکو ں پر بہہ رہا ہے اور شہری بے بسی اور لاچاری سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ہسپتال میں مریضوں کی تعداد بڑھ چکی ہے۔

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر میو نسپل کمیٹی میں تعینات چیف آفیسر سمیت بلدیاتی انتظامیہ کی مکمل طور پر ناکامی کا ثبوت ہے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر شہر یو ں کی داد رسی کے فوری طور پر عملی اقدامات کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.