جہلم

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو دبوچ لیا

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبدالغفار قیصرانے کی ہدایت پر جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو دبوچ لیا۔جن کے قبضہ سے220گرام چرس ،26 1/2لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے صداقت علی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم سہیل بشیر ولد محمد بشیر قوم کاسبی سکنہ کڑی تحصیل دینہ سے 220گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ کے وقاص منظور ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم عثمان ولد مشتاق سکنہ سہالہ چوہدریاں تحصیل و ضلع اسلام آباد سے ڈیڑھ لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم نبیل خالد ولد خالد پرویز سکنہ سہالہ چوہدریاں تحصیل و ضلع اسلام آباد سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپور شریف کے عمر حیات اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد اقبال ولد محمد عنایت سکنہ محلہ نثار آباد پنن وال سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button