جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن برائے سال 2019-20 میں یونائیٹڈ گروپ کا کلین سویپ

0

جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن برائے سال 2019-20 میں یونائیٹڈ گروپ کا کلین سویپ ، ایگزیکٹو کی 13 نشستوں میں سے 12 نشستیں حاصل کر لیں۔

ایسوسی ایٹ کلاس میں نوید طالب بٹ نے تاریخی فتح حاصل کی نوید طالب بٹ نے 22 ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ کوثر ناہید ، سرفراز ، ہارون نواز ،ماجد ، مقصود شفیق بھی کامیاب ہونے والوں میں شامل ، کارپوریٹ کلاس میں یونائٹیڈ گروپ کے امیدوار تنویر انور، جاوید اسلام ، عرفان لطیف ، محمد احمداور مبشر محمود نے کامیابی حاصل کی خواتین کی مخصوص نشست بھی یونائیٹڈ گروپ کی امیدوار نے بلا مقابلہ جیت لی۔

جہلم چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019-20 چیمبر آف کامرس کی عمارت میں منعقد ہوئے ، یونائیٹڈ گروپ کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی گروپ چیئرمین راجہ محمد انور، شمشاد ڈار، ڈاکٹر کوثر، نعیم بشیر ، عرفان قریشی ، سجاد ، زبیر شاہ ، اسحاق ڈار،مظہر اکرام ، کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی گئی ، راجہ انور نے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

الیکشن کمیشن کے فرائض سر انجام دینے والے قیصر مہر، چوہدری آصف ، ڈاکٹر ظفر بھٹی کو پرامن انتخابات کروانے پر کامیاب ہونے والے عہدیداروں نے مبارک باد پیش کی ، کامیابی سے ہمکنار ہونے والے عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 28 ستمبر2019 کو صدر ، سینئر نائب صدر، نائب صدرکے انتخابات میں یونائیٹڈ گروپ کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہو چکی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.