ڈومیلیاہم خبریں

مشیر وزیراعلی پنجاب آصف محمود کا ٹلہ جوگیاں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا

ڈومیلی: مشیر وزیراعلی پنجاب آصف محمود کا ٹلہ جوگیاں کا دورہ، مشیروزیراعلی پنجاب کا بھیٹ سے پیدل چل کر ٹلہ جوگیاں تک کا سفر،ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مشیر وزیراعلی پنجاب آصف محمود نے ڈومیلی کے علاقہ ٹلہ جوگیاں کا دورہ کیا،بھیٹ سے پیدل ٹلہ جوگیاں تک پیدل گئے، سیاحتی مقام ٹلہ جوگیاں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر آصف محمود نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھیٹ کے مقام پر پارک بنایاجارہاہے۔یہ علاقہ ٹورزم کیلئے اچھاہے، ٹلہ جوگیاں کے اوپرجاتے ہوئے راستے میں بیٹھنے کیلئے بینچ بھی لگائے جارہے ہیں۔ ٹلہ جوگیاں کے اوپر جو مندر ہے ان کی تزین و آرائش کیلئے بھی وزیراعلی سے فنڈ کی فراہمی کا بولاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھیٹ کی طرف سے ٹلہ جوگیاں تک ہائیکنگ ٹریک بنانے پربھی کام جارہی ہے، قلعہ روہتاس کی طرف سے جانے والے ٹلہ جوگیاں تک کے راستے کاکام آخری مرحل میں ہے، ٹلہ جوگیاں پر پاکستان سمیت دیگرممالک سے آنے والے ٹورزم کو وہاں ہرسہولت دی جائے گی۔

آصف محمودنے ٹلہ جوگیاں کے دورہ کے بعدواپسی پر گتر میں اپنے والدکی قبر پر بھی حاضری بھی دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button