جہلم

محکمہ بہبودِ آبادی جہلم نے’’یومِ دفاعِ پاکستان‘‘ بھرپور قومی جذبہ سے منایا

جہلم: ضلعی دفتر محکمہ بہبودِ آبادی جہلم ’’ یومِ دفاعِ پاکستان 6 ستمبر شہداء اور غازیوں ‘‘ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی جذبہ سے منایا۔ان خیالات کااظہار ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی جہلم حسن خالد وڑائچ نے 6ستمبر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح محکمہ بہبودِ آبادی جہلم نے بھی’’ یومِ دفاعِ پاکستان ‘‘ بھرپور قومی جذبہ سے منایااور تمام عملہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد کر کے اس مملکتِ خدا داد کی آزادی اور آزادی کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے افواجِ پاکستان و دیگر تمام شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور ساتھ میں یہ عزم بھی کریں کہ اس ملک کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور محنت اور جدوجہد کریں گے کیونکہ ’’ ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button