ملک بھر کی طرح سوہاوہ میں بھی 72واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

0

سوہاوہ: گورنمنٹ کیپٹن حسنات علی خان شہید ہائی سکول سوہاوہ میں کشمیر کے مسلمانوں کے حق خود ارادیت, اظہاریکجہتی کے لئے اور 14اگست 2019ء کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔

تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرسوہاوہ ذوالفقاراحمد اور ایم پی اے راجہ یاور کمال تھے ۔ تقریب میں تحصیل سوہاوہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز میونسپل کمیٹی سوہاوہ سے پرچم کشائی کی تقریب اور پولیس کے دستے کی سلامی سے ہوا۔

پروگرام میں ایم پی اے راجہ یاور کمال سمیت سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اس کے بعد ریلی میں تمام سرکاری و غیر سرکاری افسران اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.