جہلم

جہلم سے ٹرانسفر ہونے والے ڈاکٹر آفاق وزیر، نیلم خٹک اور زاہد خان کے اعزاز الوداعی تقریب کا انعقاد

جہلم: جہلم سے ٹرانسفر ہونیوالے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر، اے ڈی سی جی نیلم خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر زاہد خان کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں فرحت ضیاء کمال اور ضلع کے افسران نے الوادی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر خالد محمود، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر واسم اقبال، سی ای او ایجوکیشن واجد حسین،ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ڈاکٹر فیصل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ افسران نے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اے سی کو یادگاری سوینئر پیش کیا ۔

افسران نے سابق کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر، اے ڈی سی جی نیلم خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر زاہد خان کی انتظامی صلاحیتوں، افسران و سٹاف کیساتھ حسن سلوک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سماجی کارکن فرحت ضیاء کمال نے افسران کی ضلع میں بہترین کارکردگی کو زبردست سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button