جہلم

ضلع بھر کی بسوں، مسافر اور سکول ویگنوں میں گیس سلنڈرز کے استعمال پر پابندی عائد نہ ہو سکی

جہلم: ضلع بھر کی بسوں ،مسافر اور سکول ویگنوں میں گیس سلنڈرز کے استعمال پر پابندی عائد نہ ہو سکی، بااثر ٹرانسپورٹرزنے گاڑیوں میں ناقص سلنڈر وں کی تنصیب کرکے مسافروں کی زندگیوں کو خطرات میں مبتلا کر رکھا ہے، حکومت کی جانب سے ناقص سلنڈروں کی تنصیب پر پابندی کے باوجود اس کے سدباب کیلئے آرٹی اے سیکرٹری سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی، مسافروں کا وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود آر ٹی اے سیکرٹری سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے سی این جی گیس سلنڈرز کی گاڑیوں میں تنصیب کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہے ہیں، گیس سلنڈر پھٹنے کی اکثر و بیشتر اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔

ضلع جہلم کی انتظامیہ مسافر گاڑیوں میں نصب سی این جی سلنڈرز اتروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں اور سکول و کالجز کے بچوں کے سروں پر موت کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں، انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

مسافروں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آر ٹی اے سیکرٹری اور ان کا ماتحت عملہ سی این جی سلنڈرز اتروانے کی بجائے دفتروں میں بیٹھ کر کاغذوں میں خانہ پری کرکے اعلیٰ افسران کو سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوا کر اپنے کارکردگی ظاہر کر رہے ہیں۔ سکول و کالجز سمیت سینکڑوں گاڑیاں سی این جی اسٹیشنوں پر لائنوں میں کھڑ ے ہوکر سی این جی گیس بھرواتے دکھائی دیتے ہیں جو کہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

مسافروں سمیت زیر تعلیم بچوں کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button