جہلمالیکشن 2018

ملک وزیر خان پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری ظفر کے حق میں دستبردار

جہلم: امیدوار صوبائی اسمبلی الحاج ملک وزیر خان پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری ظفر کے حق میں دستبردار،25جولائی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی26سے امیدوار چوہدری ظفر اقبال نے امیدوار پی پی26 الحاج ملک وزیر خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک وزیر نے چوہدری ظفر اقبال کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ملک وزیر خان اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ ملک وزیر خان محنتی اور مخلص سیاسی شخصیت ہیں انکی شمولیت اور حمایت سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور ہماری انتخابی مہم کو بھی تقویت ملے گی۔

ملک وزیر خان نے اس موقع پر کہا کہ چوہدری ظفر اقبال کے والد انتہائی شریف اور ملنسار انسان تھے امید ہے، چوہدری ظفر اقبال اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button