سوہاوہ

جہلم میں پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کا سوہاوہ میں شاندار استقبال

سوہاوہ: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس مقابلہ میں زخمی نوجوان کا سوہاوہ میں شاندار استقبال، صلاح الدین ہمایوں ہسپتال سے ڈسچارج ہوکرگھرجارہے تھے، سوہاوہ میلاد چوک پر تاجروں اور شہریوں کی جانب سے استقبال کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس کانسٹیبل صلاح الدین ہمایوں منشیات فروشوں کے خلاف ریڈ میں شدید زخمی ہو گئے تھے جن کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے ہسپتال میں ریفر کیا گیا تھا، صلاح الدین ہمایوں ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر جا رہے تھے۔

سوہاوہ میلاد چوک میں تاجروں اور شہریوں کی طرف سے شاندار استقبال کیا، ڈی ایس پی سوہاوہ نے میلاد چوک میں زخمی کانسٹیبل سے ملاقات کی، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے کانسٹیبل کی گاڑی کو سکواڈ کیا، شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button