جہلم تا دینہ اور دینہ تا میرپور بسوں اور ویگنوں کے مالکان کا کرایوں میں خود ساختہ اضافہ

0

جہلم تا دینہ اور دینہ تا میر پور بسوں اور ویگنوں کے مالکان کا کرایوں میں خود ساختہ اضافہ،ارباب اختیار نوٹس لیں،اگر کوئی مسافر اضافی کرایہ دینے سے انکار کرے تو ڈرائیور اور کنڈیکٹر بدتمیزی اور بدسلوکی پر اتر آتے ہیں،جہلم تا دینہ کا کرایہ 40روپے اور دینہ تا میر پور کا کرایہ 80روپے وصول کرنا عوا م کے ساتھ ظلم ہے۔

جہلم اور دینہ کے عوامی و کاروباری حلقوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جہلم سے دینہ اور دینہ سے میر پور چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اس کے علاوہ ان فوڈ ویگنوں اور پرانی بسوں کے فٹنیس سرٹیفکیٹ کو بھی چیک کیا جائے کیا وہ منظور شدہ ہیں۔

عوامی و کاروباری حلقوں نے کہا کہ اوور لوڈنگ کرتے ہوئے ویگن میں 12کی بجائے 14مسافر ٹھونس دیئے جاتے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے یہ تعداد اس سے زیادہ بھی اکثر اوقات ہوتی ہے یہی حال بسوں کا ہے اور منظور شدہ کرایہ سے زیادہ کرایہ وصول کرنا ان کامعمول ہے،جب پٹرول کا ریٹ کم ہوتا ہے تو یہ کرایہ میں کمی نہیں کرتے پٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے پر یہ من مرضی کرتے ہوئے خودساختہ اضافہ کرتے ہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کوکنٹرول کرنے کے لیے کوئی اتھارٹی نہیں،فوری طور پر ان کے نئے مناسب کرایے مقرر کیے جائیں ،اضافی کرایہ وصول کرنا غریب اور متوسط طبقے کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اس تمام تر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اصلاح واحوال کے لیے فوری احکامات جاری کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.