جہلماہم خبریں

جہلم کے شہریوں نے بھی پاکستان کی محبت میں ڈیم بنانے کیلئے فنڈ جمع کروانے شروع کر دیئے

جہلم: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے جب سے دیامیر بھاشاڈیم بنانے کے حوالے سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں دیامیر بھاشاڈیم کی تعمیر کے لئے کہا کہ عوام کا تعاون بھی درکار ہے تو جہلم شہر کے شہریوں نے بھی ملک پاکستان کی محبت میں ڈیم بنانے کیلئے فنڈ جمع کروانے شروع کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی خواتین، بچے ،بزرگوں کا کہنا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے ملک پہلے ہی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ، ہماری قوم بہت مقروض ہے اگر ہم نے ڈیم نہ بنائے تو آئندہ چند سالوں میں ملک میں خشک سالی شروع ہو جائیگی ، جس سے ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کر جائیگا اور اگر جلد ہی اس بحران کے حل کے لئے کچھ ٹھوس اقدامات نہ اُٹھائے گئے تو پاکستان کو تاریخ کے بدترین دور کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی ڈیم فنڈ زکال کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پر جہلم شہر و گردونواح کے شہریوں نے ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈز جمع کروانا شروع کر رکھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button