ڈومیلی

چوہدری فرخ الطاف نے پُل جیسا تحفہ دیکر ہماری مشکلات کو دور کر دی۔ چوہدری ہارون سلطان

ڈومیلی: ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے پُل جیسا تحفہ دیکر ہماری مشکلات کو دور کردی، ہمارے اس مسئلے کو سب نے نظر انداز کیا لیکن چوہدری فرخ الطاف نے خصوصی توجہ دی ہمارے مسائل کو سمجھااور اپناکرکے منظور کرایا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تھلہ چوہدریاں کے سینئر کارکن چوہدری ہارون سلطان نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری فرخ الطاف ایم این اے اپنے وعدے پر پورا اترے اور پل جیسا تحفہ دیا، ہمارے برساتی نالے پر پل کی تعمیر کو اپنا سمجھ کر منظورکراکر پل تعمیر کروایا جس سے ہماری مشکلات دور ہوئی کیوں کہ اس پل سے تھلہ چوہدریاں باغ سمیت دور دراز سے آنے والے طلباء کی مشکلات دور ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اہلیان علاقہ اور اپنی طرف سے چوہدری فرخ الطاف کا دل سے شکریہ اداکرتے ہیں، اب ہم بارش کے دنوں میں بھی پل سے کراس کرکے اپنی کاروباری ضروریات پوری کررہے ہیں، چوہدری فرخ الطاف کیساتھ آئندہ بھی شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، انہوں نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، غازیوٹ کے مکینوں کو بھی پل کاتحفہ دیاانکی مشکلات بھی دور ہوسکی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button