دینہ

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ضلع جہلم کے زیراہتمام دینہ میں فارمرز ڈے کا انعقاد کیا گیا

دینہ: محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ضلع جہلم کے زیر اہتمام دینہ میں ایک پرقار فارمرز ڈے کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع جہلم،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل دینہ،عملہ کے دیگر اہلکاران اور تحصیل دینہ کے مختلف دیہات سے مویشی پال حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع جہلم ڈاکٹر بشیر احمد نے مختلف محکمانہ سکیموں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی دی۔

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل دینہ ڈاکٹر مسعود حسین نے جانوروں میں حفاظتی ٹیکہ جات، کرم کش ادویات،جدید طریقہ نسل کشی کی اہمیت اور بدلتے موسم میں جانوروں کی دیکھ بھال کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔

پروگرام کے شرکاء نے محکمہ کی اس کاوش کو بہت سراہا اور ان کے لئے سود مند قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button