جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور کا چوہدری محمد الطاف ہائی سکول جہلم کا دورہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ چوہدری محمد الطاف ہائی سکول سول لائنز جہلم کا اچانک دورہ کیا، وہاں موجود طلبا نے ڈی سی کو سکول آمد پر خوش آمدید کیا۔
اس موقع پر طلباء نے خوشی سے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ سے ہاتھ ملایا، ڈپٹی کمشنر نے تمام بچوں سے نام اور انکے حال احوال بارے دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کا تمام سرکاری سکولوں میں طلبہ کے لئے خصوصی تربیت پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے بچوں کے اخلاقی اقدار، مورال میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام سکولوں میں انکو خوش آمدید کیا جاتا ہے اور چھٹی کے وقت انکو ٹیچرز و سینئر سٹوڈنٹس کی جانب سے خدا حافظ کہا جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button