جہلم

ڈپٹی کمشنر کا میونسپل کارپوریشن کا دورہ، ملازمین کی غیر حاضری اور صفائی کے ناقص انتظامات پراظہار برہمی

جہلم: ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر جہلم میونسپل کارپوریشن محمد سیف انور جپہ نے میونسپل کارپوریشن دفتر ہیڈ کوارٹر کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے فنانس، پلاننگ، بلڈنگ، نقشہ برانچ، ایم سی اور دیگر برانچزاور مختلف دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے افسران و ملازمین کی حاضری چیک کی اور چند افسران و ملازمین کی غیر حاضری اور صفائی کے ناقص انتظامات پراظہار برہمی کیا۔ غیر حاضری پر متعلقہ افسران اور سٹاف کو شو کاز جاری کیا ہے اور انہوں نے سختی سے ہدایت دی ہے کہ اوقات کار کی پابندی کی جائے اورکسی افسر یا اہلکار کی عدم دسیابی برداشت نا کی جائے گی۔
انہوں نے غیر حاضر عملہ کو شو کاز نوٹس جاری کیے۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی محمد سیف انور جپہ نے غیر حاضر افسران و ملازمان کی رپورٹ طلب کی اور دفتری اوقات کار کی پابندی کرنے عوام کو سہوتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر حاضری و غفلت کی صورت میں سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر جہلم نے کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، نقشہ جات میریٹ پر جاری کرنے و دیگر عوامی خدمات میں بہتری لانے کے لئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button