جہلم

ایس ایچ او تھانہ سٹی جہلم کا کھڑاک، موٹرسائیکل چور اور جیب تراش سمیت 8 ملزمان گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ کس لیا، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں ، موٹرسائیکل چوروں اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت آپریشن شروع کر رکھا ہے، موٹرسائیکل چور اور جیب تراش سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ سٹی میں نئے تعینات ہونے والے پولیس انسپکٹر چوہدری محمد شریف نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش خاور ولد محمد اکرم سکنہ اسلام پورہ کو رنگے ہاتھوں منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضے سے 120 گرام چرس برآمد کر لی۔

ایک اور کارروائی میں راولپنڈی سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل نمبری 6865 R.I.W کو دوران ناکہ بندی روک کر چیک کیا موٹر سائیکل سوار سے موٹر سائیکل کے کاغذات بارے باز پرس کی گئی تو موٹر سائیکل سوار کاغذات پیش نہ کر سکا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ شمشیر حمید مسیح ولد حمید مسیح چوری شدہ موٹر سائیکل استعمال کررہا ہے جس پر مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او چوہدری محمد شریف نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کرکے جیل بھجوا دیا، ناجائز اسلحہ رکھنے والے محمد فیصل ولد نصیر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا اور اس سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

گورنمنٹ کالج سے رکشہ پر سفر کرنے والی خاتون ٹیچر کو دوران سفر پیشہ ور جیب تراش نے اپنے ہاتھ کی صفائی کے ذریعے پرس میں سے نقد رقم 35 ہزار روپے نکال کر رفوچکر ہو گیا جس پر تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو انتہائی کم وقت میں گرفتار کرلیا اور رقم برآمد کروا کے متاثرہ معلمہ کے حوالے کر دی۔

عوامی و سماجی حلقوں نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او چوہدری محمد شریف کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ بہت جلد تھانہ سٹی کا علاقہ امن کا گہوارہ بن جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button