مریضوں کو علاج معالجے اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔ سیف انور جپہ

0

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کا اچانک دورہ کر کے طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔ ایمرجنسی، وارڈز اور دیگر شعبوں کے معائنے کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔صحت عامہ کی سہولتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھایا جا رہا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کے لئے ادویات کی دستیابی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،تمام مریضوں کو ہسپتال میں سے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ہسپتال میں مریضوں کے لئے تمام ضروری ادویات مفت موجود ہیں۔ کسی شکایت کی صورت میں فوری ازالہ ہونا چاہیئے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ بتایا ہے کہ ہسپتال میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور جلد 20 مزید بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا، انہوں نے نئے تعمیر ہونے والے بلاک میں ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لئے ، سینٹر میں موجود کمروں کا تفصیلی دورہ کیا، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، سی او ہیلتھ اور ایم ایس ٹی ایچ کیو کے ساتھ مریضوں کے لئے نئے بلاک بارے تفصیلی میٹنگ کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.