پنڈدادنخاناہم خبریں

حلقہ پی پی 27 کا ضمنی الیکشن، جوڑ توڑ شروع، عابد جوتانہ اور چوہدری نذر گوندل ٹکٹوں کی دوڑ سے باہر

پنڈدادنخان: جہلم کے حلقہ پی پی 27 کے ضمنی الیکشن کیلئے جوڑ توڑ شروع ہو گیا،پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی دوڑ سے چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور چوہدری نذر گوندل مقابلہ سے باہر،پاکستان تحریک انصاف کے راجہ شاہنواز نے انتخابی مہم شروع کر دی۔اْن کی انتخابی مہم میں علاقہ تھل کی اہم شخصیات شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی ناصر لِلہ ضمنی الیکشن میں دوبارہ امیدوار ہو سکتے ہیں ، مسلم لیگ ن کے سابق ممبران نے صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے کے لئے سرجوڑ لئے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ضمنی انتخاب میں امیدوار نامزد کریں گے ، جبکہ گزشتہ روز چوہدری فواد حسین نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو درخواستیں 25 جولائی سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے وصول کی تھیں انہیں درخواستوں میں سے امیدوار کا فیصلہ کیا جائیگا۔

حلقہ پی پی 27 کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی دوڑ میں عابد جوتانہ اور چوہدری نذر گوندل مقابلہ سے باہر ہو گئے ہیں، اب ٹکٹ کی ٹائی راجہ شاہنواز، ونگ کمانڈر افضل پھپھرا، طاہر آصف چوہدری اور راجہ افتخار شہزاد کے درمیان پڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ضمنی انتخاب میں ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کے لیے پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ قائم کر دیاگیا ہے جسے اعلی قیادت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ ٹکٹ کے لیے کوئی نئی درخواست طلب نہ کی جائے بلکہ جنرل الیکشن میں دی گئی درخواستوں کے درمیان ہی فیصلہ کیا جائے، دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ ان امیدواروں میں حاجی ناصر للِہ کی درخواست بھی موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق راجہ شاہنواز پاکستان تحریک انصاف کے مضبوط امیداور کے طور پر جانے جاتے ہیں ، اور حلقہ میں ووٹرز راجہ شاہنواز سے بے پناہ محبت بھی کرتے ہیں ، امیدظاہر کی جارہی ہے کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر جہلم کے صوبائی حلقہ پی پی 27 سے پاکستان تحریک انصاف کے راجہ شاہنواز کو ٹکٹ جاری کرے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button