سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے قریب پولیس تھانہ سوہاوہ کی پٹرولنگ وین کو ٹرالر کی ٹکر، 2 پولیس اہلکار شدید زخمی

سوہاوہ کے قریب پولیس تھانہ سوہاوہ کی پٹرولنگ وین کو ٹرالر کی ٹکر،2 پولیس اہلکار شدید زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پٹرولنگ وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے قریب ڈھوک الف کے مقام پر پولیس تھانہ سوہاوہ کی پٹرولنگ وین ایک خراب گاڑی کو مدد فراہم کرنے کیلئے کھڑی تھی کہ ٹرالر نے ٹکر مار دی جس سے 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ وین ڈرائیور رخسار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے رخسار کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ میں پٹرولنگ وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button