دینہ

دینہ میں صفائی کے انتظامات میں نمایاں بہتری آئی ہے شہر کا کام اچھا ہو رہا ہے ۔ وقار حسین

 دینہ میں صفائی ڈے کے حوالے سے پر وقا ر تقریب کا اہتمام ، اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین نے تمام سینٹری ورکرز کو پھول ، مٹھائی اور نقدی دی ، سینٹری ورکرز ہمارے فرنٹ لائن سولجرز کی طرح ہیں ان کی خدمت کی قدر کرنی چاہئے۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین

تفصیلات کے مطابق دینہ میں صفائی ڈے منایا گیا ، تقریب کا اہتمام کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے مختصر اور سادہ منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقارحسین اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد تھے۔ تقریب میںاسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد نے تمام سینٹری ورکرز کو پھول ، مٹھائی اور نقدی پیش کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی طرف سے سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کی خد مات کی قدر کرنی چاہئے ، سینٹری ورکرز ہمارے فرنٹ لائن سولجرز کی طرح ہیں ، دینہ میں صفائی کے انتظامات میں نمایاں بہتری آئی ہے شہر کا کام اچھا ہو رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button