جہلم

کیئر ٹیکرز جہلم کے رمضان پیکج کے تحت سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم

جہلم: ضلع جہلم کی سب سے متحرک اور اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والی واحد تنظیم کیئر ٹیکرز کی جانب سے حسب معمول رمضان المبارک میں سینکڑوں مستحق خاندانوں کو راشن تقسیم کر دیا گیا جبکہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

یہ بات چیئرمین اسفند یار اسد نے گزشتہ روز بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مستحق لوگوں کی عزت نفس قائم رکھنے کی کی خاطر نہ شناختی کارڈ طلب کئے گئے ہیں نہ ہی کسی قسم کی انکوائری ٹیم بنائی گئی، ممبرا ن نے اپنے اپنے علاقوں سے ضرورت مند افراد کی تفصیل مہیا کی جن کو راشن ٹوکن جاری کر کے یہ اختیار دیا گیا کہ وہ بازار میں جب چاہیں جہاں سے مناسب سمجھیں راشن اٹھا سکتے ہیںاور اپنی شناخت مکمل طور خفیہ رکھ سکتے ہیں۔

چیئرمین اسفند یار نے بتایا کہ اس ماہ میں بہت سی تنظیمیں چند ہ خیرات مانگ کر راشن تقسیم کرتے ہوئے فوٹو گرافی اور مستحق افراد صاحب حیثیت افراد کے دروازوں کے باہر کو کئی کئی گھنٹے قطاروں میں لگا کر ذلیل وخوار کر تی ہیں اس طریقہ کار کو اب ختم ہو نا چاہیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button