جہلم

محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں۔ وقار علی خان

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیووقار علی خان کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اے ڈی سی جہلم نے اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہروں سمیت دیہی علاقوں میں بھی خصوصی توجہ دیں،زیر تعمیر عمارتوں کی چیکنگ کریں اورگلی محلوں میں پانی ہر گز کھڑا نا ہونے دیں۔ انکا کہناتھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جا ری رکھیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاٹ سپاٹس مقامات پر چیکنگ کریں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، جگہ جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے انہوں نے ایم سیز کو ڈینگی کے حوالے سے اقدامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button