غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے والے ادارے علامہ اقبال سکول دینہ میں الحکمہ سیمینار کا انعقاد

0

دینہ: غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے والے ادارے علامہ اقبال سکول دینہ میں الحکمہ سیمینار کا انعقاد، سیمینار میں ٹرسٹیز سپر ہینڈز چیرٹی، اساتذہ کرام، سکول کمیٹی ممبران ، والدین اور بچوں نے شرکت کی، سیمینار میں مقررین نے والدین کے اخلاقی پہلو پر روشنی ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ میں واحد غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ مفت کھانا، کتابیں اور یونیفارم مہیا کرنے والے سپر ہینڈز چیرٹی برطانیہ کے ادارے علامہ اقبال سکول دینہ میں والدین کے اخلاقی پہلو پر الحکمہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں پرنسپل سکول ہذا عذرا نسرین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سکول کا تعارف پیش کیا۔ سیمینار سے بیرسٹر عبدالقیوم چوہدری چیئرمین سپر ہینڈز چیرٹی برطانیہ نے مسلمانوں کے بیوی بچے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہوتے ہیں، شیخ الحدیث مولانا فضل الرحمان نے اسلامی آداب و اخلاق پر خطاب کیا۔

چیئرمین علامہ اقبال سکولز پاکستان ٹرسٹ حاجی افتخار احمد مغل نے اسلامی معاشرے میں بچوں اور والدین کے حقوق و فرائض، کوآرڈینیٹر سپر ہینڈز چیرٹی حاجی فضل حسین مجاہد نے ہمسایوں کے حقوق، اسماء شریف نے مسلمانوں کے لئے صفائی نصف ایمان ہے اور وائس پرنسپل سکول ہذا نازش نسرین نے اساتذہ کی نظر میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے خطابات کئے۔

سیمینار میں ٹرسٹی سپر ہینڈز چیرٹی محترمہ پروین اختر، ٹرسٹی علامہ اقبال سکولز پاکستان ٹرسٹ چوہدری امتیاز احمد، سابق پرنسپل سر شوکت اقبال، ممبران سکول کمیٹی چوہدری محمد شفیق، عبدالخالق، شیخ ارشد، چوہدری محمد مالک، اساتذہ کرام، سکول کمیٹی ممبران ، والدین اور بچوں نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.