میونسپل کارپوریشن جہلم کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، دوکانداروں کو وارننگ، تجاوزات ہٹا دی گئی

0

جہلم: میونسپل کارپوریشن کا اثریہ روڈ ، کچہری روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ ہو گا۔ دوکاندار اپنے سامان کو مستقل طور پر اپنی حدود میں رکھیں۔ انسپکٹر عبدالرحمٰن ڈار

تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کے حکم پر انسپکٹر تجاوزات مونسپل کارپوریشن عبد الرحمن ڈار نے گزشتہ روز اثریہ روڈ، کچہری روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کو ہٹا دیا۔

انہوں نے دوکاندارکو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن اب روزانہ ہوگا اور ایک دفعہ آپ کو وارننگ مل جانے کے بعد جس دوکاندار نے اپنا سامان باہر رکھا وہ ضبط کر لیا جائے گا جبکہ سڑکوں کنارے تعمیراتی میٹریل کے ڈھیر لگانے والوں کو بھی ہر گز رعایت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں ، چوکوں اور بازاروں میں روکاوٹ بننے والی تمام تجاوزات کو ہٹا کر ان تجاوزات کا باعث بننے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.