جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کی گداگری مہم، سارادن بھیک مانگنے والوں کا شام کو آپریشن، دن بھر کی کمائی ہتھیا کر بھگاتے رہے

جہلم پولیس کی گداگروں کے خلاف ’’گداگری مہم‘‘، سارادن بھیک مانگنے والوں کا شام کو آپریشن ، دن بھر کی کمائی ہتھیا کر بھگاتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف مہم سے بھی جہلم پولیس نے کمائی کا ذریعہ نکال لیا۔

شہر کے اندر عیدسے قبل خریداری کرنے کیلئے آنے والے شہریوں سے سارا دن بھیک جمع کرنے والوں کے خلاف تھانہ صدر، سٹی اور سول لائن پولیس غفلت کی نیند سوتی رہتی۔

شام کے وقت جب بھکاریوں کے پاس ہزاروں روپے جمع ہو جاتے تو پولیس اہلکار وں کی آنکھ بھی کھل جاتی اور ڈی پی او کے حکم پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے شہر بھر سے بھکاریوں کو اکٹھا کرکے اکرم شہید پارک کے پاس جمع کیا جاتا۔

پولیس بھکاریوں کی جامہ تلاشی کے دوران دن بھر کی بھیک ’’ازلی بھکاریوں ‘‘ کی جیبوں میں منتقل ہو جاتی جبکہ عارضی بھکاری چار چار ڈنڈے لگا کر بھگا دئیے جاتے رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کئی ایک بھکاریوں سے دس سے پندرہ ہزار روپے تک برآمد ہوتے جو سیدھا قانون کی جیبوں میں چلے جاتے اور بھکاری بدعائیں دیتے رخصت ہو جاتے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی دولت بھی اگر محکمہ پولیس کے نام کر دی جائے تو ان کی ہوس پوری نہیں ہوسکتی کیونکہ حرام مال جن کے منہ کو لگ چکا ہے وہ منہ کبھی بھر نہیں سکتے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button