دینہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

0

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر دینہ اور جلالپورشریف نے پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے خنجر، ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن SI تھانہ دینہ جہلم نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر 311/19 بجرم381-A ت پ تھانہ دینہ نے ملزم بلال رضا ولد خالد رضا سکنہ جلو چک ہڈالی سے بوقت گرفتاری خنجر برآمد کرکے 13 20/65 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

حسن رضا ASI تھانہ جلالپور شریف جہلم نے دوران گشت ملزم عدنان اسد ولد اسد پرویز سکنہ لوکٹری جلالپور شریف جہلم سے پسٹل 30 بور اور 2 روند بر آمد کر کے 13Aii20/65کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ارسلان یٰسین T/ASI تھانہ دینہ جہلم نے دوران گشت ملزم عبدالرحیم ولد عبدالکریم سکنہ دینہ کو بحالت نشہ شراب گرفتار کر کے 1کچی شراب بر آمد کر کے PO4/11 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

ارسلان یٰسین T/ASI تھانہ دینہ جہلم نے دوران گشت ملزم واجد علی ولد محمد اصغر سکنہ پنڈجاٹہ کو بحالت نشہ شراب گرفتار کر کے 1بوتل شراب بر آمد کر کے PO4/11 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.