دینہاہم خبریں

جہلم میں مزید 14 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 2147 ہو گئی

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 14 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 134 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں، ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 10 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 7ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 82925 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے2147 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1947 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 56 اموات ہوئی ہیں۔

ورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 21764 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 666 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 15 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 1977 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 7826 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button