محکمہ جنگلات کی جانب سے عام شہریوں میں پودوں کی مفت تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سدھیر مغل

0

جہلم: محکمہ جنگلات کے ایس ڈی او سدھیر مغل نے جہلم پریس کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سرسبز شاداب مہم کے سلسلہ میں ہزاروں پودے مفت تقسیم کرنے کے حوالے سے شہر اور مضافات میں پودے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور کی قیادت میں جی ٹی روڈ جادہ کے مقام پر پودے لگائے گئے اور یہ سلسلہ بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، جبکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے عام شہریوں میں پودوں کی مفت تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے بوڑھے ، جوان ، خواتین ، بچوں سمیت معذور افراد قومی جوش و جذبے کے تحت شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

ایس ڈی محکمہ جنگلات سدھیر مغل نے کہا ہفتے کے روز ضلعی انتظامیہ جہلم پریس کلب کے سبزازار میں پودے لگا کر گرین پاکستان مہم کا حصہ بنائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.