جہلماہم خبریں

15 رمضان سے دوکانوں کے وقت کے شیڈول کو بڑھا کر رات 10 بجے کیا جائے۔ عرفان لطیف قریشی

جہلم: رمضان کا مقدس مہینہ آچکا ہے اور اس مہینے میں جہاں لوگ عبادت کرتے ہیں ساتھ عید الفطر منانے کیلئے لوگوں میں خریداری کا شوق جوش وخروش سے پیدا ہوتا ہے جس کے لیے حکومت پنجاب نے دوکانوں کے ضمن میں جو پابندیاں لگائی ہیں گو وہ کووڈ 19کے حوالے سے درست بھی ہیں لیکن اگر تاجر حکومت کے دیئے گئے تمام ایس او پیز پر عمل پیراہو کر کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ دوکانداروں کیلئے جو وقت شام 6بجے رکھا گیا ہے اس کو بڑھایا جانا ضروری ہے۔

اس ضمن میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جہلم کے صدر عرفان لطیف قریشی نے بھی تاجرو ں کی طرف سے اس وقت میں اضافے کے لیے دی گئی یاداشت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کو جہلم چیمبر کی طرف سے ایک خط بھی لکھا ہے کیونکہ عید الفطر کے حوالے سے لوگوں نے بچوں، بڑوں سب کیلئے کپڑے اور دوسری اشیائے ضرورت خریدنی ہیں جبکہ صبح سحری کرکے نماز اداکرنے کے بعد لوگ سو جاتے ہیں اور وہ 10بجے اٹھتے ہیں جس کیلئے بازار جا کر شاپنگ کرنا محال ہوتا ہے۔

شہر میں بہت رش ہوتا ہے اگر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر عید الفطر سے قبل 15رمضان سے دوکانوں کے وقت کے شیڈول کو بڑھا کر رات 10بجے کر دیں تو اس سے نہ تو بازاروں میں رش ہو گا اور تمام تاجر حکومت کی طرف سے دیئے گئے۔ ایس او پیز پر عمل پیرا ہو کر اس کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button