جہلماہم خبریں

ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اشتہاریوں کو جلد گرفتار کریں، ڈی پی او عمر فاروق

جہلم: ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں قتل کے ملزمان اور کیٹگری اے اور بی کے اشتہاری مفرور گرفتار کرکے رپورٹ کریں اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے ضلع کے ایس ڈی پی اوز صدر سرکل سلیم اکبر پنڈدادنخان سلیم خٹک سوہاوہ سرکل سید اقبال حسین کاظمی کے علاوہ ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات سے ایک اجلاس میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر بحیثیت ٹیم اس ضلع کو جرائم سے پاک کرنا ہے جبکہ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں رابری کار اور موٹر سائیکل چوری کے ساتھ ساتھ قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے انہیں انجام تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہاکہ کیٹگری اے اور بی اشتہاری اور مفرور عدالتی مفروروں کو ایک ہفتہ میں گرفتار کرکے مجھے رپورٹ کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہاکہ تفتیشی افسران انتہائی ذمہ داری سے تفیش کریں جبکہ اس میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گی اور جو تفتیشی افسر اچھے تفتیش کریگا اسے انعام دیا جائیگا جبکہ جس کی تفتیش بہتر نہیں ہوگی اس کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ اگر کوئی پولیس افسر کرپشن میں ملوث پایا گیا تو وہ اپنے آپ کو نوکری سے فارغ سمجھے اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ آپ کے دروازے عوام کے لیے کھلیں ہونے چاہئے اور آنیوالے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل حل کرکے داد رسی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button