جہلم

جکر میڈیکل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

جہلم: جکر میڈیکل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، الشفاء آئی ہسپتال کی ٹیم نے 500 سے زائد مریضوں کا فری علاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ جکر میں جکر میڈیکل ٹرسٹ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا یہ کیمپ راجہ جمیل اختر آف معصوم پور کے تعاون سے لگایا گیا۔ اس موقع پر اس کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ،فری ضروری ادویات،فری میں ریفر مریضوں کا سینئر آئی سپیشلسٹ نے معائنہ کیا اور تمام مریضوں کو فری چشمے دیئے گئے۔

اس موقع پر صدر جکر میڈیکل ٹرسٹ چوہدری فیصل امین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیمپ کے انعقاد پر راجہ جمیل اختر آف معصوم پور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جکر میڈیکل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہر چھ ماہ بعد فری کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مریضوں کا مکمل فری علاج کیا جاتا ہے اور آج کے فری آئی کیمپ میں 500 سے زائد آنکھوں کے مریضوں کا الشفاء آئی ٹرسٹ کی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے فری معائنہ، ادوایات اور علاج کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جکر میڈیکل ٹرسٹ مستقبل میں بھی ایسے فری کیمپ کا انعقاد کرے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button